اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمد اللہ نے یورپی پارلیمنٹ کی سوشلسٹ پارٹی کے وفد سے ملاقات میں تمام یورپی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ بعض یورپی پارلیمانوں اور حکومتوں کی پیروی کرتے ہوئے آزاد مملکت فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی آرزو اورمطالبہ کی حمایت کریں واضح رہے کہ غزہ اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اور پچاس روزہ جنگ کے بعد یورپی پارلیمانیں اپنے سفارتی اقدامات کے تحت آزاد مملکت فلسطین کو باضابطہ طور سے تسلیم کرتی جارہی ہیں۔ جن یورپی پارلیمانوں نے آزاد مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے ان میں سوئیڈن، برطانیہ، آئرلینڈ ، اسپین اور فرانس کی پارلیمنٹ شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲